اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایران کی وزارتِ صحت کے مرکز برائے تعلقاتِ عامہ و اطلاعات کے سربراہ ڈاکٹر حسین کرمان پور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ 26 جولائی کی صبح ساڑھے 6 بجے تک ایران پر امریکی حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 38 ہم وطن شہید ہو چکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں 22 خواتین اور 18 سال سے کم عمر 9 بچے شامل ہیں، جبکہ شہداء میں 3 خواتین اور 18 سال سے کم عمر ایک بچہ بھی شامل ہے۔
ڈاکٹر کرمان پور کے مطابق اس وقت 47 زخمی زیرِ علاج ہیں اور انہیں عوام کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ "جنگ کا پہلا شکار صحت ہوتی ہے۔"
آپ کا تبصرہ